سٹی 42: اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو سہ پہر دو بجے ہوگا۔
مشترکہ اجلاس پر وزیراعظم ہائوس نے اتحادی جماعتوں کے ممبران کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم ہائوس نے ہدایت کی ہے کہ اراکین قومی اسمبلی و سینٹ آئندہ چند روز اسلام آباد میں رہے۔ جس میں اتحادی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی، و سینٹ تمام اجلاسوں میں حاضری یقینی بنائے۔