(کومل اسلم) محکمہ تحفظ ماحولیات کی نا اہلی کھل کر سامنے آنے لگی، محکمہ تحفظ ماحولیات آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتا ہے، مختلف جانوروں کی ہڈیاں چلانے سے تعفن نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔
سرجیکل ویسٹ اور کاربن کے استعمال کے بعد لاہور کے گوداموں میں جانوروں کی ہڈیوں کو جلا کر کرش کیا جاتا ہے، جس سے لاہور کی فضا زہریلی اور بدبودار ہو رہی ہے جبکہ ان ہڈیوں سے مختلف مضر صحت اشیاء بنائی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان ہڈیوں کو کرش کرنے کے بعد بیرون ملک بھیجا جاتا ہے،ہڈیوں کو جلانے سے علاقے میں ہر طرف بدبو پھیل جاتی ہے، جس سے شہری کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس میں محکمہ فوڈ، ضلعی انتظامیہ اور نہ ہی محکمہ تحفظ ماحولیات کوئی کارروائی کرتا ہے۔
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان مافیاز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔