مشکوک شخص وزیراعظم ہاؤس میں داخل

8 Apr, 2023 | 02:04 PM

فرزانہ صدیق:پاکستان کا وزیر اعظم بھی غیر محفوظ ،وزیر اعظم ہاؤس میں  مشکوک شخص داخل ،وزیر اعظم ہاؤس کی سیکورٹی پر سوالات اٹھ گئے ۔

 وزیر اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی اتنی کمزور کہ ایک مشکوک شخص سرعام دندناتا پھرتا رہا ،مشکوک شخص وزیراعظم ہاؤس میں داخل کس طرح ہوا؟سیکیورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص تین  روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیر اعظم ہاؤس داخل ہوا،مشکوک شخص کی اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ،سی ٹی ڈی  نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے ،سی ٹی ڈی ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔

مشکوک شخص کن کن راستوں سے گزر کر پی ایم ہاؤس پہنچا ،24 نیوز نے کھوج لگا لیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مشکوک شخص کو صبح11بج کر 45 منٹ پر نیشنل پریس کلب کے قریب دیکھا گیا ،11بج کر 27 منٹ پر یہ ایکسپریس چوک پہنچا،11بج کر 37 منٹ پر پی ٹی سی ایل ایکسچینج،11بج کر 47 منٹ پر گلشن جناح،سیکرٹریٹ چوک کے بعد 12بج کر ایک منٹ پر وزیر اعظم ہاؤس کے قریب ایس ایس جی لائنز پر دیکھا گیا 

یادرہے مشکوک شخص جہاں جہاں پھرتا یہ ریڈ زون کا علاقہ ہے۔جمعہ کے روز قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی ،اس اجلاس میں وفاقی وزرا ،چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ،چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں