کلمہ چوک ری ماڈلنگ منصوبہ تاخیر کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

8 Apr, 2023 | 01:41 PM

سٹی 42: سی بی ڈی کلمہ چوک ری ماڈلنگ منصوبہ ، منصوبے کی تکمیل کیلئے نگران حکومت کی دی گئی دو ڈیڈ لائنزختم ، رواں ماہ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سی بی ڈی حکام کی جانب سے کام جاری ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی جانب انڈرپاس پیر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل تین لین کیساتھ کھول دیا جائیگا۔ انڈر پاس کے اندر سے نکالی گئی دونوں بیرلزکو کلئیر کردیا گیا ہے۔ سی بی ڈی کے اندر جانیوالے انڈر پاس کی دیواروں اور کنکریٹ بیس ورک جاری ہے۔

فردوس مارکیٹ کی جانب انڈر پاس کی وال ورک اور روڈ ورک کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ کی جانب انڈر پاس کے تاخیری کام سے منصوبہ تاخیر کو شکار ہوا۔ فردوس مارکیٹ بیرل کی وجہ سے تئیس اور تیس مارچ کی ڈیڈ لائن پوری نہ ہوسکی جس کی وجہ سے کام گزشتہ ڈیڈ لائن کی وجہ سے التوا کا شکار ہے ۔

مزیدخبریں