بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا الزام، کیس کی سماعت ملتوی

8 Apr, 2023 | 11:57 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر پرائیوٹ شکایت پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی۔مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کی عمرہ پر روانگی کے باعث  آج ان کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہ مفتی سعید احمد عمرے پر گئے ہیں، عدالت آئندہ کی تاریخ رکھ دے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمِن اللّٰہ نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کرنے پر عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں