ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس صارفین کیلئے بُری خبر، بلوں میں اضافی رقم شامل

سوئی گیس صارفین کیلئے بُری خبر، بلوں میں اضافی رقم شامل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گیس آئے نہ آئے بل پہلے سے زیادہ آئے گا، سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فی صد تک بقایاجات ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800 روپے اضافی رقم دینا ہو گی جبکہ جس کا سابقہ بل 1400 تھا اسے 3100 روپے بل دینا ہوگا، یہ اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی رقم گیس مہنگی خریدنے کے باعث وصول کی جائےگی ، نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کر وا دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق نومبر سے فروری تک 0.9 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم ہوگی ۔ 

سوئی نارردن کا مؤقف ہے کہ نومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے بھی کہہ دیا کہ گیس ٹیرف بڑھنے کے سبب اضافی بلز وصول کیے جارہے ہیں، جنوری اور فروری کی واجب الادا رقم موجودہ اور اگلے ماہ وصول ہوگی۔