ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

90 دن میں پنجاب کے الیکشن نہیں ہو سکتے:رانا ثنااللہ

90 دن میں پنجاب کے الیکشن نہیں ہو سکتے:رانا ثنااللہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ یہ بات اب پتھر پر لکیر ہے کہ 90 دن میں تو پنجاب کے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ 

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی میں تین رکنی بینچ کے حکم پر بھی غور ہوا؟ اس پر انہوں نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا تاہم وزیر داخلہ نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کا کوئی حکم ہی موجود ہی نہیں تو پھر کس فیصلے کی تائید اور پیروی کی جائے ۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی پنجاب میں الیکشن کرانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، اقلیتی فیصلے پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے فوج دستیاب نہ ہو تو پنجاب پولیس میں اتنی صلاحیت نہیں کہ الیکشن کرا سکے، یہ بات اب پتھر پر لکیر ہے کہ 90 دن میں تو پنجاب کے الیکشن نہیں ہو سکتے۔