ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کو سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو  

Bilawal bhutto zardari,
کیپشن: Bilawal bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم تین سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا ،جب یہ قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں۔

وزیراعظم کے خطاب پر بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم نے ان کو پارلیمان اورعدالت میں شکست دلائی ، انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے ،عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایاجا رہا ہے ،ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹا کرخود کو شہید ثابت کریں ۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وزیراعظم نے تین سال قوم سے جھوٹ بولاجاتے جاتے آئین شکنی کی ،وزیراعظم کو پتہ ہے وہ سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹ رہے ہیں ،عمران خان کی کوشش ہے کہ انگلی کٹا کرکسی طرح شہید بنے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم سمجھتے ہیں مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے ،اگر باہر سے مداخلت ہورہی ہے تو ہم ناصرف مذمت کریں گے بلکہ روکیں گے۔ان کاکہناتھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے آئے ،عمران خان کہتا ہے خط عدالت نے نہیں دیکھا کیاعدالت میں خط پیش کیا،ہمارا مطالبہ ہے خط عدالت میں پیش ہو۔