بھاٹی گیٹ،اوباش نوجوان کی فائر نگ سےدس سالہ معصوم بچی زخمی

8 Apr, 2022 | 09:25 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)بھاٹی گیٹ میں اوباش نوجوان کی فائر نگ سے راہ گیر 10 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی ، پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ اندرون بھاٹی گیٹ کے محلہ سمیاں میں پیش آیا، جہاں نشے میں دھت ملزم وسیم مسیح نے فائرنگ کرکے راہ گیر 10 سالہ مسکان کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، متاثرہ لڑکی کوتشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مزنگ کے علاقہ کوٹ عبداللہ کا رہائشی ہے جس کا سسرال محلہ سمیاں میں مقیم ہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں