ملکی معیشت کو دھچکا؛ سعودی عرب نے پابندی لگادی

8 Apr, 2022 | 08:49 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے اہم فیصلہ کیاگیا، سعودی حکومت نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی۔

جانوروں میں لمپی سکن وائرس بڑھ رہا ہےاس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔

سندھ کی عوام کو اس مویشیوں میں پھیلنے والے اس وائرس سے بچنے کے لئے چند دنوں تک گائے کے گوشت، دودھ، مکھن، اور دیگر اشیا کے استعمال سے گریز کرنا چاہے۔یہ پھیلنے والی بیماری ہے لہذا اس سے متاثرہ علاقوں میں گوشت، دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔

ادھرسعودی عرب وزارت فوڈسکیورٹی حکام کے مطابق پابندی گائےکےگوشت میں لمپی سکن وائرس کے سبب لگائی گئی۔حکام کا کہنا تھاکہ سعودی حکام کےمطابق پابندی مفاد عامہ کےتحت لگائی گئی۔سعودی پریس اتاشی کا کہنا تھاکہ پابندی عارضی نوعیت کی ہے۔

واضح رہے کہ خطرناک لمپی وائرس کے پھیلاؤ کے  پیش نظر پنجاب حکومت نے سندھ سے جانوروں کے پنجاب داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔  سیکرٹری لائیواسٹاک پنجاب کے طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سندھ سے کوئی جانور پنجاب داخل نہیں ہو سکے گا۔ یہ پابندی جانوروں کی  جلدی بیماری لمپی  وائرس کے باعث لگائی گئی ہے۔  

اس وائرس کے باعث سندھ اور پنجاب  کی سرحد  پر ٹیموں کو متحرک کردیا  گیاہے تاکہ اس وائرس سے متاثرہ مویشی پنجاب میں نہ لائے جاسکیں، اس کے ساتھ ہی مویشی پالنے والوں کو بھی آگاہی دی جارہی ہے کہ وہ قریبی حیوانات سینٹر سے مویشی کی ویکسی نیشن کروالیں۔

مزیدخبریں