عراق: 103 سالہ بزرگ کی تیسری شادی، دلہن کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے؟

8 Apr, 2022 | 08:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) عراق میں 103سالہ بزرگ نےتیسری شادی کر کے سب کو حیران کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 103 سالہ بزرگ نے اپنے پڑپوتوں کی موجودگی میں 37 سالہ خاتون سے شادی رچا لی، شہری کی شادی میں ان کے رشتے داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔

مخیلف فرہود المنصوری نامی شخص کی شادی میں پوتوں کے بھی پوتے شریک ہوئے، دلہے کے بیٹے عبدالسلام نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے، ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے۔ پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا، تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس کے جھگڑے کے بعد  ان کی دوسری بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئیں اور واپس نہ آئیں تو والد نے مجبوراً شادی کی خواہش ظاہر کی جو اب پوری کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں