(ویب ڈیسک)پنجاب میں پھر آئی جی کی تبدیلی، تین نام وفاق کو بھیج دیے گئے۔موجودہ آئی جی راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کردیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے ایک بار پھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو تبدیل کرنےکی تیاری شروع کردی۔ موجودہ آئی جی راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع آئی جی آفس کے مطابق نئےآئی جی پنجاب کے لئے 3 نام وفاق کو بھجوا دیےگئے ہیں، نئےآئی جی کے لئےانعام غنی، عامر ذوالفقار اور فیاض دیو کےنام شامل ہیں۔
ذرائع آئی جی آفس کے مطابق تینوں کے ناموں کا پینل آج وفاق کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پنجاب کے موجودہ آئی جی راؤ سردار کو 7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا۔آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4سال میں 8 واں آئی جی تبدیل ہوگا۔
علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کے لئےبھی 3نام وفاق کوبھجوا دیےگئے ہیں، یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں۔