ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم کہیں نہیں جارہے،شہبازشریف اچکن نہیں پہن سکے گا: وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے جائیں۔ شہبازشریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر کچھ بھی نہیں کہا۔اپوزیشن کا بھرپور مقابلہ کریں گے، ان لوگوں کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دیں گے۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اسبملیوں سے استعفے نہ دینے کی تجویز دی اور کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بھ وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا وزیراعظم صاحب ! آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ارکان نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات کئے۔ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سخت اپوزیشن کرنے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے۔ قوم ہمارے ساتھ ہے۔استعفے دینا سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا۔کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor