عثمان بزدار کا آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی ؟

8 Apr, 2022 | 05:32 PM

Muhammad Zeeshan

سٹی42:نگران وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی سمری ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے نگران وزی اعلیٰ بننے کے بعد پہلا غیرقانونی قدم اٹھاتے ہوئے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی غیرقانونی سمری ارسال کردی۔ 

آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کل دونوں کو گورنر ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ارکان اسمبلی  کو توڑنے کا کہا گیا۔ لیکن آئی جی اور چیف سیکرٹری دونوں  نے ایم پی ایز کو توڑنے  کا غیرقانونی کام کرنے سے انکار کر دیا۔جس پر  عثمان بزدار نے دونوں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیر اعلی  عثمان بزدار کی جانب سے نئے آئی جی پولیس کے لئے تین نام وفاق کو بھیج دئیے گئے ہیں۔ نئے آئی جی  کیلئے بھیجے گئے ناموں میں عامر ذوالفقار خان ، انعام غنی اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں۔

مزیدخبریں