سپیکر قومی اسمبلی کا یوٹرن

8 Apr, 2022 | 04:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد  کردیا۔سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصرنے اپنا تین اپریل کا حکم  نامہ  واپس  لے لیا  ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصرنے سپریم  کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا تین اپریل کا حکم  نامہ  واپس  لے لیا  ہے۔سپیکر  قومی اسمبلی کی جانب سے تین اپریل کا حکم  نامہ واپس لینے کے بعد تین اپریل کا اجلاس ملتوی کرنے کا آرڈر واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ اسد قیصر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پرپارٹی قیادت سےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکرکو قائل کرنے کی کوشش کی تھی  لیکن انہوں نے وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ فیصلے سے عدم اتفاق کے باعث اسد قیصر اسمبلی نہیں گئے۔

مزیدخبریں