(محمدساجد)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے فینز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بھر میں موجود ہیں جو ان کی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس اور جارحانہ انداز سے متاثر ہیں، بابراعظم نے اپنی ایک تصویر شیئرکرتے کرکٹ شایقین کو حیران کردیا، اپ لوڈ ہونے والی تصویر کو ایک گھنٹے میں 70 ہزار کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا شمار دنیا ئے کرکٹ کے ان بہترین بلے بازؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کرکٹ میں تاریخی ریکارڈ قائم کئے، بابراعظم نے موجود دور کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کوپیچھے چھوڑدیاہے، بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو کرکٹ کی دوڑ میں بابراعظم نے کوہلی کے بھی متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں، بابراعظم کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ وہورہا ہے، حال ہی میں 24 سال بعد پاکستان کو دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم سے ون ڈے سریز میں شاندار اننگز کھیلی۔
بابراعظم کی قیادت میں ٹیم نے 24 برس بعد سریز جیت کر کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے، بابراعظم کو بطور پلیئر آف دی میچ کے ایک لگژری گاڑی بھی تحفے میں ملی۔
سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہیں، بابراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہاتھ میں گن اٹھائے کسی فلمی ہیرو کی طرح بیٹھے ہیں۔ کپتان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ 'کچھ بہت ہی دلچسپ آنے والا ہے۔ اور ساتھ"freefirepkofficial" کو ٹیگ کیا۔
کیپشن میں مزید لکھا کہ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی جنگ روئیل گیم کے ساتھ میرے اگلے بڑے تعاون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔