پسند کی شادی کرنیوالی بہن کوقتل کرنیوالا ملزم گرفتار

8 Apr, 2022 | 04:30 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)پسند کی شادی کرنے پر بہن کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

نواب ٹاؤن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم افضال کو گرفتار کر لیا،ایس پی حسن جاوید بھٹی کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل چونیاں میں اپنی بہن نبیلہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ملزم نے نبیلہ کو پسند کی شادی کرنے کی رنجش کی بناء پر قتل کیا تھا،ملزم اب اپنے بہنوئی کو بھی قتل کرنے لاہور آیا تھا،نواب ٹاؤن پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ایس پی صدرکا کہنا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزیدخبریں