ویب ڈیسک : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ میں مسجد قبا کی دس گنا توسیع کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عبادت گاہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلی مسجد ہے جسے پیغمبر محمد ﷺ نے تعمیر کیا تھا، جبکہ اس وقت اس کا رقبہ 5,035 مربع میٹر ہے۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ نئے منصوبے سے مسجد کا کل رقبہ 50 ہزار مربع میٹر ہوجائے گا جو کہ موجودہ سائز سے 10 گنا زیادہ ہے۔
سرکاری میڈیا نے کہ مزید کہا کہ نیا علاقہ 66,000 نمازیوں کیلئےے مختص کیا جائے گا جبکہ یہ مسجد قباء کے قیام کے بعد کی تاریخ میں سب سے بڑی توسیع ہے۔
توقع ہے کہ اس توسیع سے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کیا جائے گا اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف جسن میں معیار زندگی، اور ایسے پروگرام ہیں، جو حجاج کو پیش کی جانے والی خدمات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد کا اعزاز رکھنے والی مسجد قبا کو تاریخ کے ادوار میں فن تعمیر اور توسیع کے حوالے سے اہمیت حاصل رہی ہے۔ اس کا آغاز عہدِ نبوی (ﷺ) سے ہوا اور پھر خلفاء راشدین کے ادوار ، اموی اور عباسی ادوار سے گزرتا ہوا موجودہ مملکت سعودی عرب کے قیام پر اختتام پذیر ہوا۔ اس آخری دور میں شاہ عبدالعزیز آل سعود سے لے کر ان کے فرماں روا بیٹوں تک یہ سلسلہ جاری ہے۔