(محمدساجد) عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی سوشل میڈیا پر متحرک نظرآرہی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ بھی رکھتی ہیں، اداکاری کے میدان آنے پر ان کے کام کو خوب سراہا جارہا ہے، سیدہ طوبی نے گزشتہ دنوں ایک پوسٹ کی جس پر عامرلیاقت سے رہا نہ گیا اور تصویر پر طنزیا جملہ تحریر کیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ناخوش عامر لیاقت نے اپنی سابقہ اہلیہ ہانیہ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل سیدہ طوبی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، اپ لوڈ کی گئی تصویر افطاری سے پہلے کی ہے جس کے کیپشن میں طوبی نے لکھا کہ ' شیطان کے بغیر پہلی افطاری'۔
تصویر کے وائرل ہونے پر عامرلیاقت کچھ کہے بغیر نہ رک سکے اور ہانیہ کی تصویر پر ایک تحریر لکھتے کہا کہ ' ارے یہ تو وہی ہے نہ وہی'ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے؟
عامرلیاقت نے کہا کہ ممکن ہے یہ شیطان کو نظر نہ آئی ہو اور شیطان اسے نہ دیکھ پاتا ہو وہ ہمایوں سعید کے بھائی کے دوست نے بتایا تھا یہ بھی؟
عامر لیاقت کی جانب سے ردعمل سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو آڑے ہاتھوں لیتے برا بھلا کہا، کمنٹس سیکشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ' کچھ عرصہ بعد عامرلیاقت تیسری بیوی کے راز کھولے گا ایسے کیونکہ یہ خود تو عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے۔