گرمی کی شدت میں اضافہ، طبی ماہرین نے روزے داروں کو اہم مشورہ دیدیا

8 Apr, 2022 | 03:49 PM

(عظمت اعوان ) گرمی کی شدت میں اضافہ، طبی ماہرین نے روزے داروں کو سحری اور افطاری میں پانی،ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔

رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت بھی بڑھتی جارہی ہے، اس دوران بہتر صحت کیلئے طبی ماہرین نے روزے داروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن سروسز ہسپتال پروفیسر محمود الحسن کا کہنا ہے کہ شہری دن کے وقت باہر نکلنے سے پرہیز کریں، ڈی ہائی ڈریشن کے باعث موت بھی ہوسکتی ہے۔

سینئر رجسٹرار میڈیسن سروسز ہسپتال ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ افطاری میں سموسوں،پکوڑوں جیسی تلی ہوئی چیزیں کھانے سے پرہیز، افطاری کے بعد ہلکی ورزش کو معمول بنانا چاہیے،گرمی کے موسم میں صحت بخش مشروبات کا استعمال نہ صرف طمانیت کا احساس دلاتا ہے بلکہ یہ توانائی بحال کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اگر طبی ماہرین کے مشوروں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو بہتر صحت کیساتھ ماہِ رمضان کی برکتوں کو سمیٹا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں