کرپشن الزامات، خاتون اول کی دوست فرح خان نے خاموشی توڑ دی

8 Apr, 2022 | 03:19 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے  خود پر لگائے گئے کرپشن الزامات پر خاموشی توڑ دی، کہتی ہیں میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ۔

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں لکھا  کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ میرے کردار کے اوپر غلیظ کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں۔‘ 

یاد رہے کہ فرح خان پر کرپشن کے الزامات صرف اپوزیشن کی جانب سے ہی نہیں بلکہ  گھر کے بھیدی پی ٹی آئی منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے بھی عائد کئے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران فرح خان کی دولت میں چار گنا اضافہ ہوا ہے،   فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا۔ 

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی حکومت جاتی دیکھ کر پوچھ گچھ سے بچنے کیلئےفرح خان کچھ روز پہلے دبئی جاچکی ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر امریکا چلے گئے تھے بعدازاں وہ بھی امریکا سے دبئی آچکے ہیں

مزیدخبریں