ویب ڈیسک: مبینہ امریکی خط کی تحقیقات اور وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مولوی اقبال حیدر نامی وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مبینہ امریکی خط کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فیصلہ آنے تک وزیراعظم عمران خان ، فواد چودھری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
درخواستگزار کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزراء اور اسد مجید کے نام ای سی ایل پر رہیں۔