ویب ڈیسک : وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تین مہینے سے کہہ رہا تھا کہ استعفے دے دیں الیکشن کرا دیں۔
انہوں نے کہا کہ آخری آپشن یہ ہے کہ ہم استعفے دے دیں، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا۔ان چوروں اور لٹیروں کیخلاف گلیوں میں لڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھ رہاہے قوم کو سمجھ نہیں آئی تو غلط سمجھ رہاہے تمام طاقتیں اس کیس میں بےنقاب ہوچکی ہیں مستعفی ہوکر ہمیں باہر نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کیخلاف آخری گیند تک لڑیں گے۔ میں نےجو عمران خان کو مشورے دیئے تھے وہ آج سچ ثابت ہورہےہیں۔ بیرونی قوتیں ہماری خودمختاری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔