عدالتی فیصلے کے آفٹر شاکس، مزید 22 پی ٹی آئی ارکان کی بغاوت، نئی نمبر گیم جانیے!

8 Apr, 2022 | 12:31 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ کے تاریخی اور متفقہ فیصلے کے بعد تحریک انصاف  کیلئے مشکات بڑھ گئیں۔۔ مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے۔ ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ ہفتے وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے تھے، متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو آج گلبرگ کے مقامی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا جائے گا، اس کے لئے کینٹ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں 150 کمرے بک کروا لئے گئے ہیں، یہ فیصلہ گلبرگ کے ہوٹل کے باہر حمایتی اور مخالف کارکنوں کے مظاہروں اور ٹریفک مسائل کے سبب کیا گیا ہے، اور اب کینٹ میں واقع ہوٹل کینٹ ایریا میں ہونے کے باعث کسی کی طرف سے بھی اجتماع یا مظاہرہ نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں