ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان آج شام اہم اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے اور بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے ہار چکے ہیں اور یہ مٹھائی پھر ضائع ہو گئی۔ میرے الفاظ یاد رکھیئے گا۔ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے اور کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے-بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں- وہ ہار چکے ہیں-مٹھائی پھر ضائع-الفاظ یاد رکھیے گا-آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ-قوم نے فیصلہ کرلیا ہے-کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے-وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 8, 2022