مزیدار چائے بنانے کا آسان طریقہ

8 Apr, 2021 | 06:10 PM

Arslan Sheikh

مانیٹرنگ ڈیسک: برطانوی کے شہریوں کو چائے پینا بہت پسند ہے اور یہ ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ وہاں کے شہری ناشتے کی ٹیبل سے لیکر دفتری اوقات میں ٹی بریک تک چائے پینا خود پر لازم سمجھتے ہیں۔ برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایلن ماکی نے چائے کو مزے دار بنانے کی نئی طریقہ بتادیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر نے چائے کو مزیدار بنانے کے حوالے سے نئی تحقیق کی ہے۔ پروفیسر ایلن کا ماننا ہے کہ چائے کے پانی کو گرم کرنے کے بعد اگر پتی سے پہلے دودھ ڈال دیا جائے تو اس سے چائے ذائقے دار اور مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ٹی بیگز کی چائے بنا رہے ہیں تو  ابلتے ہوئے  پانی کو ڈالنے سے پہلے ٹی بیگ پر بھی دودھ چھڑک لیں، ایسا کرنے سے چائے کے ذائقے میں بہت فرق پڑتا ہے۔ایلن ماکی کی اس تحقیق کے نتائج برطانوی جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔

برطانوی پروفیسر کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ گرم پانی میں معدنیات موجود ہوتے ہیں، جو ذائقے کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور کپ میں موجود مرکبات پہلے دودھ شامل کرنے سے جلدی حل ہوجاتے ہیں۔

سرد علاقوں میں رہنے والے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ چائے کو زیادہ مزیدار بنانے کے لئے یہ طریقہ ضرور آزمائیں۔ چائے میں پہلے دودھ شامل کرنے سے مرکبات فوری تحلیل ہوجاتے ہیں اور اس طرح چائے ذائقے دار بن جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں