محمد حفیظ نے فارم کی بحالی میں بہت مدد کی، فخر زمان

8 Apr, 2021 | 05:35 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخز زمان اپنی بہترین فارم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ، کہتے ہیں کہ دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ہی یقین ہوگیا تھا کہ ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کروں گا۔

پریٹوریا جنوبی افریقا سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے فخرزمان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کو ہدف قرار دیا۔  بائیں ہاتھ کے جارح مزاح اوپنر  فخز زمان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پریکٹس میچز سے ہی مجھے لگ رہا تھا کہ میں اچھا پرفارم کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراعتماد ہوں اسی فارم کو ٹی ٹوئنٹی میں لے کر جاؤں گا۔ اوپنر نے کہا کہ برا اور مشکل وقت کسی بھی کھلاڑی پر آسکتا ہے میں نے برے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے فارم کی بحالی میں بہت مدد کی سینئر کھلاڑیوں کو بھی محمد حفیظ کی طرح جونئیرز کی راہنمائی کرنی چاہئیے۔

مزیدخبریں