جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں افسروں کی کمی کو پورا نہ کیا جاسکا

8 Apr, 2021 | 04:57 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں3سیکرٹریز،40ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹریزکی آسامیاں خالی، کوئی افسر جنوبی پنجاب جانے کو تیار نہیں، رہائش،دفتر اور گاڑی نہ ہونے کے مسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں افسروں کی کمی کو پورا نہ کر سکاہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریوں ایڈیشنل سیکرٹریوں اور ڈپٹی سیکرٹریوں کی آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ون سٹیپ اپر کی بنیاد پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں افسران کی تعیناتیاں کر رہا ہے۔

اس کے باوجود کوئی افسر جنوبی پنجاب جانے کو تیار نہیں ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں افسروں کی پہلے ہی کمی کا سامنا ہے،جنوبی پنجاب جانے والے افسروں کیلئے رہائش،دفتر اور گاڑی نہ ہونے کے مسائل ہیں۔

دوسری جانب وزراءکمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں یہ حقائق سامنے آئے کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سیکرٹریٹ کے لئے مختص 822 سرکاری نشستوں پر صرف 232نشستوں پر تعیناتیاں ہو سکیں۔ایڈیشنل سیکرٹری کی 24 میں سے 15 اور ڈپٹی سیکرٹری کی 50میں سے 20 نشستوں پر جبکہ گریڈ 1سے 16 کی 648نشستوں میں سے 137نشستوں پر تعیناتیاں ہو سکیں ہیں۔گریڈ 17 کی 85 نشستوں میں سے 46 نشستوں پر افسران کو ہی تعینات کیا جا سکا۔  

مزیدخبریں