ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان میں دفتری اوقاتِ کار کا شیڈول جاری

 ماہ رمضان میں دفتری اوقاتِ کار کا شیڈول جاری
کیپشن: Ramazan Office Timings
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح دس بجے سے چار بجے سہ پہر تک ہوگا۔ بروز جمعہ صبح دس سے دن ایک بجے تک دفتری اوقات کار ہوں  گے۔ چھ دن والے دفاتر میں دفتری اوقات کار صبح دس بجے سے دن تین بجے تک ہوگا۔ چھ دن والے دفاتر میں وقت بروز جمعہ صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک ہوگا۔ وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند  13 اپریل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں،پہلا روزہ 14اپریل بروز بدھ کو ہو گا ۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer