ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی بار مصنوعی طریقے سے اونٹ کے بچے کی پیدائش

camel breeding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: ملک میں پہلی بار مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کے بچے کی پیدائش، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈاکٹروں کا تجربہ کامیاب ہوگیا، محکمہ لائیو سٹاک کے کیمل بریڈنگ ماہرین نے افزائش ممکن بنائی۔

تفصیلات کے مطابق مڑیچہ نسل کے اونٹ سے مصنوعی طریقہ افزائش اپنا کر مادہ بچھڑے کی پیدائش ممکن ہوئی ہے۔ جسے ملکی تاریخ میں کامیاب پیدائش کا پہلا واقعہ بتایا جارہا ہے۔ لائیو سٹاک ماہرین نے سیمن کولیکشن، مصنوعی طریقہ افزائش اور الٹراساؤنڈ جیسے جدید طریقوں کی مدد سے منصوبہ کامیاب بنایا ہے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے محکمہ کے ماہرین کو مبارکباد دی ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا ہے کہ اونٹ کا دودھ اور گوشت طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اونٹ پالنے والے افراد کی فلاح اور بہبود کیلئے تحقیقی شعبہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔