اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی

8 Apr, 2021 | 10:32 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی، کیپٹن نوید نے میرا کی 50 ہزار ڈالر بانڈزکی ضمانت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن نوید کی جانب سے پچاس ہزار ڈالر کا چیک جمع  کرانے پر اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی، ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 48 گھنٹے میں امریکا چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے  پاکستان جا کر اپنا علاج کروانے کی ہدایت کردی۔

میرا کے سسر راجا خالد پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کو فوری طور پر پاکستان بھیج دیا جائےگا، جب میرا تندرست ہوگی تو امریکا آسکتی ہے، فی الحال ان کا امریکا میں رہنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین  میرا انگلش بولنے کے چکر میں امریکا میں پھنس گئی تھیں، میرا کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا، ڈکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے یہی باتیں جاری رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے  انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے مینٹل ہسپتال بھیج دیا۔

گزشتہ رات اداکارہ کی والدہ بیگم شفقت زہرا بخاری نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ  وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کے لئے اقدامات  کریں، ان کا کہنا تھاکہ 5 اپریل کو میری بیٹی میرا سے بات ہوئی جس میں میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے مینٹل ہسپتال میں داخل کر دیا ہے، میں نے بڑا شور ڈالا کہ میں پاگل نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ کا ٹیسٹ لیں گے۔

 

مزیدخبریں