(سعید احمد)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا،برائلر گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 345روپے سے بڑھ کر 351 روپے فی کلو ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں روزبروز اضافے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 345روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی تھی اور اب ایک بار پھر چھ روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 345روپے سے بڑھ کر 351 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 234روپے جبکہ پرچون ریٹ 242روپے فی کلو جاری جار ی کیا گیا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں روزبروز اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں،پہلے ہی پھل، سبزیاں،دالیں گروسری اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔
برائلر گوشت پھر مہنگا ،قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
8 Apr, 2021 | 10:14 AM