جعلی مجسٹریٹ ساتھی سمیت گرفتار، کیا کرتا تھا ؟جانئے

8 Apr, 2021 | 09:33 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں پولیس نے جعلی مجسٹریٹ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ، ملزم لیاقت علی اور ساتھی تاج محمد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے نیلی لائٹ،سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی،جرمانہ بک اورنقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج  کر کےمزید تحقیقات شروع کر دیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی اس قسم کے جرائم پیشہ عناصر خود کو اعلی سرکاری افسر ظاہر کر کے وارداتیں کرتے اور دیہاڑیاں لگاتے پکڑے گئے ہیں عوام کو چاہئے ایسے عناصرکی گرفتاری اور حوصلہ شکنی کے لئے پولیس کو آگاہ کریں۔

مزیدخبریں