( زین مدنی ) معروف گلوکار عاصم اظہر نے قرنطینہ کے دوران اپنے ہی گانے میں رد و بدل کر کے مداحوں سے سوال کرلیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر عاصم اظہر نے از خود تنہائی اختیار کئے اپنا ہی گانا جو تو نہ ملا گایا اور لیرکس میں تبدیلی کرتے ہوئے سر سے یہ اضافہ کیا کہ جو تو نہ ملا، قرنطینہ سے مر ہی جائیں گے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے مداحوں سے سوال کیا کہ قرنطینہ میں آپ سب سے زیادہ کسے مِس کررہے ہیں۔ جس پر جواب دینے والوں کا تو تانتا بندھ گیا لیکن عاصم کی قریبی دوست ہانیہ عامر کے کمنٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوال چھوڑ دیئے۔
ہانیہ نے عاصم کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عاصم کے سوال کا جواب دیا کہ وہ اپنی محبت کو یاد کررہی ہیں۔
صارفین کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ہانیہ قرنطینہ میں عاصم اظہر کو مِس کررہی ہیں جو ان کے قریبی اور اچھے دوست ہیں۔