وزیراعظم نے وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

8 Apr, 2020 | 09:17 PM

Malik Sultan Awan

(در نایاب) وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسائل اور شہریوں کو ریلیف دینے جیسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے میں جمع کروائے جانے والے نقشے کم سے کم وقت میں پاس کئے جائیں۔ وی سی ایل ڈی اے نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے مکانوں کے نقشے ایک ماہ جبکہ کمرشل عمارتوں کے نقشے 45 دن میں منظور کرنے کے لئے قانون سازی کر لی ہے.

نقشے منظوری کے لئے آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے جبکہ عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹس کے جلد از جلد اجراء کے لئے ان کی انسپکشن نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کثیر المنزلہ عمارتوں کے نقشے منظور کرنے کا ٹائم فریم بھی کم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے ہائی رائز بلڈنگز کے نقشے کم سے کم وقت میں منظور کیے جائیں.

وی سی ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ ہائی رائز بلڈنگز کے لیے دیگر الائیڈ محکموں کو بھی ایک چھت تلے لا رہے ہیں.تمام محکمے ایک چھت تلے کام کریں گے تو نقشہ منظوری آسان اور جلد ہوگی ۔

مزیدخبریں