شب برات، شہریوں نے قبرستان کا رخ کرلیا

8 Apr, 2020 | 08:41 PM

Malik Sultan Awan

(فاران یامین) شب برات کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد شمع سے ملحقہ قبرستان پہنچی اور اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے لیے پہنچی.
زندہ دلان لاہور شب برات عقیدت واحترام کے منا رہے ہیں، اور خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کررہے ہیں،بخشش ، رحمتوں کی رات شب برات کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچی ۔شہریوں نے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر پھول چڑھائے اور قرآن خوانی بھی کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ شب برات بخشش اور مغفرت، رحمتوں والی رات ہے وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر انکی بخشش کی دعا کرنے آئے ہیں جبکہ اجتماعی عبادت پر پابندی کے باعث گھروں میں انفرادی عبادات کی جائیں گی اور اپنے گناہوں اور پیاروں کی مغفرت و بخشش کی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزیدخبریں