کورونا وائرس ایک اور جان نگل گیا

8 Apr, 2020 | 05:32 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(بسام سلطان) میو ہسپتال میں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ 32 سالہ مریض دم توڑ گئی، ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ کی موت گردے فیل ہونے سے ہوئی۔ شہر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی۔

 کورونا وائرس ایک اور جان نگل گیا۔ 32 سالہ خاتون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر 3 اپریل کو میو ہسپتال داخل کیا گیا۔ سی ای او میو ہسپتال کے مطابق مریضہ گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھی ۔ مزید بتایا کہ مریضہ کی وفات گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔ اس وقت شہر میں کورونا وائرس سے جان کی بازی کاٹنے والے افراد کی تعداد 9 جبکہ صوبے میں تعداد 17 ہو گئی۔

مزیدخبریں