چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب کی جانب سے فیس ماسک تقسیم

8 Apr, 2020 | 05:31 PM

وقار گھمن: چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب کی جانب سےشہریوں میں فیس ماسک تقسیم کیےگئے، اس موقع پرکورونا وائرس کےخاتمہ کےلیےاجتماعی دعا بھی کی گئی۔
کیتھڈرل چرچ میں کورونا وائرس سےبچاو کےلیےبین المذاہب اجتماعی دعا کی گئی، قومی کمیشن برائےبین المذاہب مکالمہ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ،خطیب بادشاہی مسجد مولانا ابوالخبیرآزاد،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم،فادرفرانسس ندیم،پادری عمائول کھوکھر،ہندو رہنما امرناتھ رنداھاوا اورسکھ رہنما سرداربشن سنگھ نےخصوصی شرکت کی.

سبسٹین فرانسس شاہ کا کہنا ہےکہ ایسٹر کا آغاز ہوگیا ہےجو خوشی کا موقع ہے، تاہم ہمیں موجود صورتحال میں کورونا وائرس سےبچاؤ کےلیےحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔
چیئرمین کل مسالک بورڈ مولاناعاصم مخدوم اور مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہےکہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، اپنےارد گرد مستحق لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔
تمام مذاہب کے رہنماوں کومساجد،مدارس،گرجاگھروں اورمندروں میں تقسیم کرنے کےلیےکثیرتعداد میں ماسک بھی دیئےگئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے حملوں میں تیزی آگيی ہے۔ سندھ میں مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں ہلاکتوں کے بعد تعداد 60 ہو گئی، سندھ میں 20 ،خیبرپختونخوا میں 18 اور پنجاب میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں 4072 افراد متاثر، 467 افراد صحت یاب ہو گيے۔
پرائمری ہیلتھ اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مزید 78 کیسز کی تصدیق، تعداد 2108 ہو گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 340 مریض، ڈی جی خان میں 220،ملتان میں 457، فیصل آباد میں 18، رائیونڈ میں 455،شیخوپورہ میں 10، منڈی بہاؤ الدین میں 3،سرگودھا میں 16، راولپنڈی میں 6،جہلم میں 10، خوشاب میں 4، وہاڑی میں 2،گجرات میں 9،رحیم یار خان میں 15،بھکر میں ایک شخص بیمار ہے۔

مزیدخبریں