رائیونڈمکمل لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

8 Apr, 2020 | 05:16 PM

Malik Sultan Awan

(عابد چوہدری) رائیونڈمکمل لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود  وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، دوران واردات ڈکیتی مزاحمت پرڈاکووں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کردیا ۔ 
شہر میں لاک ڈاؤن اور رائیونڈمکمل سیل ہونے کے باوجود ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رائیونڈ کے علاقے کے رہائشی علیم خان کے مطابق صبح سویرے چار ڈاکو اسکے گھر میں گھس آئے ،جنہوں نے گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی ۔

دوران واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے باعث شہری علیم شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ریسکیو نے زخمی علیم کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا ۔واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں