( در نایاب ) واسا کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جراثیم کش محلول کی تیاری میں اہم اقدام، واسا نے ہائپوکلورس ایسڈ کی تیاری کے بعد لیبارٹری میں ٹیسٹنگ شروع کردی۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی درخواست پر اتحاد کیمیکلز نے جراثیم کش محلول تیار کیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ہائپوکلورس ایسڈ واسا کے واک تھرو ڈس انفیکشن گیٹس پر استعمال کیا جائے گا۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسا نے اپنی لیبارٹری میں محلول کا انسانی صحت پر اثرات کیلئے مزید ٹیسٹ کررہا ہے جس کے بعد اس کا موثر استعمال شروع کردیا جائے گا۔
واضح رہے لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل پھیلاؤ سے صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے، مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر328 تک پہنچ گئی، وائرس کی تاب نہ لاتے ہو ئے اب تک 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے، جس کے بعد تعداد 2030 ہو گئی۔