سستے رمضان بازار لگیں گے یا نہیں؟

8 Apr, 2020 | 04:53 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان علیم)وبا کے پھیلاؤ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، لاہور میں مزید 12نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا مریض340 ہوگئے ہیں، رواں ماہ رمضان المبارک بھی شروع ہورہا ہے اس حوالے سے تاحال رمضان بازارکی تیاریوں کےلیے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4204تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں مزید 12نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا میں مبتلا مریض340 ہوگئی ہے،ابتک 8 مریض جاں بحق ہوچکے، میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 160 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں مزید کورونا پازیٹو کے بعد وائرس کے شکار 2108 ہو گئے.

ذرائع کےمطابق رمضان بازارلگانے کےلیے تاحال ضلعی انتظامیہ نےافسران کو کسی تیاری کے احکامات نہیں دیئے،رمضان بازراوں کے بجائےشہرمیں موجود ماڈل بازاروں میں ہی اشیاء ضروریہ اورٹارگٹڈ اشیاء پر سبسڈی دینےاور سپیشل سہولت کاؤنٹرزلگانے پرغورکیا جا رہا ہے،سہولت کاؤنٹرزکےقیام اور ٹارگٹڈ اشیاء پرسبسڈی دینے کی تجاویززیرغور ہیں.
حکومتی فیصلہ نہ ہونےکےپیش نظررمضان بازارکےحوالےسے ضلعی انتظامیہ کی جانب سےتاحال ٹنڈرنگ کا عمل بھی شروع نہیں کیا گیا،حکومتی ہدایات کےمطابق ضلعی انتظامیہ دوران رمضان اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فروخت کےلیے حکمت عملی تشکیل دے گی،مختلف علاقوں میں سہولت سٹالزکے قیام سے بھی شہریوں کو ریلیف دینےپرغور کیا جا رہاہے۔

ذرائع کامزید کہنا تھا کہ شہرمیں کورونا کے پیش نظررمضان بازار لگانےکےحوالے سےتاحال حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں