کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کےذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ‎

8 Apr, 2020 | 04:32 PM

Shazia Bashir

(حافظ شہباز علی) قومی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے پی سی بی کا بڑااقدام، کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، صوبائی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے، کھلاڑیوں کو پلان بھیج دیا گیا ،،ٹیسٹ بیٹری میں بھی رد وبدل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی و صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا ہے، کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پلان کی ویڈیوز بھی بھجوائی جائیں گی۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک کیساتھ مشاورت کے بعد فٹنس ٹیسٹ پلان تیار کر کے تمام کھلاڑیوں کو واٹس ایپ کے ذریعے بھجوادیا ہے، کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ20  اپریل کو لئے جائیں گے، کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے پلان میں فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں بھی رد وبدل کیا گیا ہے۔

 پلان کے مطابق کھلاڑیوں کوایک منٹ میں 60 پش اپس ، ایک منٹ میں50 سٹ اپس ، دس فل رینج چن اپس، ایک منٹ میں 30 برپس اور25 ،25 سکاٹس لگانا ہوں گے، ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو 2.5 میٹرسٹینڈنگ بورڈ جمپ، دو منٹ میں ریورس پلنک کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

فٹنس ٹیسٹ کے دوران جم ، لانگ رننگ اور سکن فولڈ ٹیسٹ نہیں ہوں گے، کھلاڑیوں کا سال میں چھٹا اور آخری فزیکل فٹنس ٹیسٹ جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں صورتحال نارمل ہونےکی صورت میں لانگ رننگ ، جم اورسکن فولڈ ٹیسٹ بھی فٹنس کا حصہ ہوں گے۔

 دوسری جانب اس سے پہلے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مارچ اور اپریل کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئی تهیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے تمام صوبائی، ضلعی ایسوسی ایشنز اور کلبز کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں احتیاطی تدابیرپرعمل شروع کیا گیا ، تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر داخل ہونے سے قبل ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں ملاقاتی حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں