ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکاری مافیا، نشئیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، آئی جی پنجاب کے سخت احکامات

بھکاری مافیا، نشئیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، آئی جی پنجاب کے سخت احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسپکٹر جنرل (آئی جی)  پنجاب شعیب دستگیر کے بھکاری مافیا اور نشئیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام ریجنل اور ضلعی افسران کو  کارروائی  کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی ٹیموں کے ساتھ مل کر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں,  بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری مرد اور خواتین کے  خلاف  بطور خاص کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی نے ہدایت کی کہ خود کو بے روزگار مزدور ظاہر کرنے والے نشئیوں کے خلاف کارروائی میں بھی تیزی لائی جائے۔ شاہرات پر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے بھکاری اور نشئی مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کے حوالے سے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسر  کی جانب سے ایسے احکامات بلاشبہ وقت کی ضرورت تھے لیکن   کورونا وائرس کے پیش نظر اس وقت بہت سے ڈیلی ویجر لوگ جو دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ ہیں، اپنے بیوی بچوں کو لے کر فٹ پاتھوں پر آ چکے ہیں۔
اگر اس وقت ایسا کوئی بھی آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو وہ لوگ کہاں جائیں گے جن کو نہ تو دو وقت کی روٹی نصیب ہو رہی ہے اور نہ ہی حکومتی سطح پر امداد ان کو بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ اگر ان لوگوں کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا  گیا  تو بہت بڑی نہ انصافی ہو جائے  گی اور اس کی ذمہ داری بھی براہ راست ریاست کے سر جائے گی۔
پولیس نے ایسا  کوئی اقدام اگر  کرنا بھی ہے تو  اس سے قبل درست معلومات تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer