مرغی کے گوشت کی دکانوں کے اوقات کار تبدیل

8 Apr, 2020 | 03:42 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاک ڈاؤن میں مزیدنرمی، پنجاب حکومت نے پولٹری شاپس کے اوقات کار بڑھا دیئے ، مرغی کے گوشت کی دکانیں صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی، اوقات کار میں تبدیلی کانوٹیفیکشن جاری  کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق جزوی لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے پولٹری شاپس کے اوقات کار بڑھا دیئے، مرغی کے گوشت کی دکانیں صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی،اوقات کار میں تبدیلی کانوٹیفیکشن جاری کردیا گیا,پہلے دکانیں 5 بجے تک کھلتی تھیں, حکومت نے اوقات کار میں نرمی کردی اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری احکامات کی کاپی آئی جی پنجاب، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزاور پولیس حکام کو ارسال کر دی گئی.

واضح رہے کہ شہر میں کررونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون اور دفعہ144 کی گئی ہے, کوورنا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےپنجاب حکومت نے کریانہ، گروسری او رجنرل سٹورز صبح 9بجے سے شام 5بجے کھولنے کی اجازت دی ہے جبکہ میڈیکل سٹورز، فارمیسیز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے،وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیاہے،عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔

بعض ممالک میں کرونا پر قابو پانے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے,حکومت ملک میں لاک ڈائون کے ذریعے قابو پانے کے لئے کوشاں ہے،علاوہ ازیں کمشنر لاہورسیف انجم نے پرندوں کی خوراک کی فروخت کیلئے مشروط اجازت نامہ جاری کردیا,جس کے مطابق دوپہر 2 تا 4 بجے صرف پرندوں کو فیڈ دینے کیلئے دکان کھول سکتے ہیں۔

کمشنر سیف انجم کے حکم اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملک مشتاق ٹوانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اے سی جی مشتاق ٹوانہ کے مطابق اجازت نامے کے مطابق دو سے زائد افراد دکان میں کام نہیں کر سکتے۔
اے سی جی کا کہنا ہے کہ پرندوں کی خرید و فروخت کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، دکاندار کورونا حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے، اجازت نامہ کے اوقات و شرائط پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں