ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’15اپریل تک کورونا وائرس سے نجات مل جائے گی‘‘

’’15اپریل تک کورونا وائرس سے نجات مل جائے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: چیف کلکٹر کسٹمز معروف معالج، صدر کسٹمز  ہیلتھ  کیئرسوسائٹی ڈاکٹر آصف محمود  جاہ نے ایک مرتبہ پھر 15 اپریل تک کورونا وائرس سے چھٹکارے  کی قوی امید ظاہر کر دی۔ انھوں نے کرونا سے بچاؤ کا حل بھی بتا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نفسیاتی دباؤسے نکل کر اپنا مدافعاتی نظام مضبوط کریں۔ اگر آپ کا  امیون سسٹم مضبوط ہے تو  آپ کسی بھی بیماری کا دیدہ دلیری کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

صدر کسٹمزہیلتھ کیئرسوسائٹی و چیف کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کورونا وائرس سے متعقل خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قوی امید ظاہر کی ہے کہ 15اپریل تک کرونا وبا سے نجات مل جائے گی۔ شہری نفسیاتی دباؤ اور خوف کی فضا سے نکل کر اپنا مدافعاتی نظام مضبوط کریں۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے نہ صرف یہ کہا بلکہ انھوں نے اپنی گفتگو میں مدافعتی نظام کو مؤثر اور مضبوط بنانے کا نسخہ بھی بتایا۔ انھوں نے نسخہ، احتیاطی تدابیر اور ساتھ ہی ساتھ بچاؤ کے لیے کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

انھوں نے نسخہ بتایا کہ ایک کپ گرم دودھ میں ایک چمچ  ہلدی،دو چمچ شہد، دوچمچ زیتون کا تیل ڈال کر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ یہ نسخہ انتہائی کار گر  ثابت ہو گا،  بلاشبہ یہ کرونا سے بچاؤ کا نسخہ نہیں ہے لیکن اس سے آپ کا امیون سسٹم اتنا مضبوط ہو جائے گا کہ  کورونا وائرس آپ کے اعصاب پر سوار نہیں ہو گا بلکہ آپ کی اعصابی طاقت کے آگے ڈھیر ہو جائے گا۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں بے روزگار ہونے والے خاندانوں کی مدد کریں، شب برات میں استغفار کریں، جلد بیت اللہ، مساجد اور شہروں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ  کورونا وائرس اس وقت عالمی وبا بن چکا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer