ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر تعلیم نے لاہور میں مفت تندور کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر تعلیم نے لاہور میں مفت تندور کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور میں دوسرے مفت تندور کا افتتاح کردیا، بولے چاہتے ہیں کہ روزانہ کم سےکم دس ہزار مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا جائے۔

گلبرگ کےعلاقے نصیر آباد میں صوبائی وزیرتعلیم نےمفت تندور کا افتتاح   کردیا، مفت تندور کی افتتاحی تقریب میں"اسٹوڈنٹ اگینسٹ کورونا" تنظیم کیجانب سے ایک ہزارسینیٹائزر اور پانچ ہزار ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔طلبا کا کہنا تھاکہ وہ اس ہنگامی صورتحال میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مراد راس نے کہا کہ تندور پرروزانہ کی بنیاد پرمفت کھانا تقسیم کیا جائے گا، پرائیوٹ سکول ایک ہفتہ میں والدین کو20 فیصد رعایت کے ساتھ نئےفیس وواچر جاری کریں، بصورت دیگر انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماڈل میں بہت ساری بے ضابطگیاں موجود ہیں، تمام پیف سکولز مسلم لیگ (ن) کے دورمیں رجسٹر کرائے گئے۔

دوسری جانب پیف پارٹنرسکولوں نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر پریس کانفرنس کی، انکا کہنا تھا کہ ادائیگی نہ ہونے کے باعث 3 لاکھ اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں، عدم ادائیگی کیخلاف پنجاب بھرمیں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری ہیں، اب تک کورونا وائرس 55 افراد کی زندگیاں نگل چکا جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار بن چکے ہیں، پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2004، سندھ میں 932 ، بلوچستان میں202 ، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں211 ، آزاد کشمیر میں 19اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 16 واں روز ہے، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، لاک ڈاﺅن کی پابندیوں، دکانیں 5 بجے تک بند کرنے اور راشن تقسیم کرنے کیلئے اجازت کی شرط اور ہجوم کے جمع ہونے پر پابندی سے  دیہاڑی دارمزدوروں، معمر افراد، بیواﺅں کے ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثرہورہاہے۔

Sughra Afzal

Content Writer