ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم:شہر سمیت ملک بھر میں شب برأت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ,بادشاہی مسجد میں رات ایک بجے خصوصی دعا ہو گی جو سٹی فورٹی ٹو پر براہ راست نشر کی جائیگی۔

شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں، برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔ شب برأت کو گذشتہ سال میں کیے گئے اعمال بارگاہے الہیٰ میں پیش کیے جاتے ہیں اور آنے والے سال کی زندگی اور رزق کا حساب کتاب بھی کیا جاتا ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے اس کو بےشمار عبادتیں کرنی چاہیے نہ کہ گناہ کرکے اس رات کی فضیلت کو ضائع کرنا چاہیے، علمائے کرام اس کو بجٹ کی رات بھی کہتے ہیں۔

ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کی وجہ سے شب بارات پر شہریوں کو مساجد میں جانے سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے شہری گھروں میں انفرادی عبادات کا اہتمام کریں گے،شب بارات پر شہریوں کو علماء کرام نے خصوصی عبادات میں کرونا وائرس سے نجات کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ امت مسلمہ سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نجات پائی جا سکے.

شب بارات پر مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی رات گیارہ بجے خطاب کریں گے اور خصوصی دعا بھی ہو گی۔ اسی طرح بادشاہی مسجد میں خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد خصوصی دعا کروائیں گے، دونوں مقامات پر سٹی فورٹی ٹو کی لائیو نشریات ہوں گی، شہری گھروں میں بیٹھ کر خصوصی دعا میں شریک ہو سکیں گے.