ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے خطرات، مزید 250 قیدی کیمپ جیل سےحافظ آباد جیل منتقل

کورونا کے خطرات، مزید 250 قیدی کیمپ جیل سےحافظ آباد جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر مزید250قیدی حافظ آباد جیل منتقل کردیے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے بھجوائے جانیوالے نئے ملزمان کوٹ لکھپت جیل میں منتقلی کا عمل شروع کردیاگیا ۔سنٹرل جیل میں دو بیرکس نئے قیدیوں کیلئے مختص کردی گئیں ۔ 
تئیس مارچ کو قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اعلی حکام نےکیمپ جیل میں موجود قیدیوں کی ساڑھے ستائیس سو کے قریب تعداد کم کرنے اور منشیات کی بیرکس میں موجود قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ابتدائی طورپر30 مارچ تک 1ہزار59 قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کیا گیا جبکہ 5قیدیوں کی پریزن وین سے فراری کی کوشش کے بعد یہ عمل روک دیا گیا لیکن2 روزقبل کرونا وائرس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد49 تک پہنچنے پردوبارہ 250 قیدی حافظ آباد جیل منتقل کیا گیاجبکہ چودہ سو سے زائد قیدی اب جیل میں موجودہیں ۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پرپولیس کی جانب سے بھجوائے جانے والے نئے قیدی اب کیمپ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل بھجوائے جارہے ہیں ، جہاں پر دو بیرکس مختص کی گئی ہیں ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی منتقلی اور نئے ملزمان کی وصولی کیمپ جیل میں نہ کرنےکامقصدکورونا وائرس پرقابوپانےکیلئےسماجی فاصلہ کےحوالےسےاقدامات کرنااورجیل میں مزیدقیدیوں میں موذی مرض پھیلنے سے روکنا ہے۔

اس سے پہلے 500 سے زائد قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کیا گیا تها۔

خیال رہے کہ لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل پھیلاؤ سے صورتحال دن بہ دن سنگین ہو رہی ہے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر328 تک پہنچ گئی، وائرس کی تاب نہ لاتے ہو ئے اب تک 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے، جس کے بعد تعداد 2030 ہو گئی۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 4 ہزار بہتر کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔