انصاف امداد ایپ، ڈیڑھ کروڑ افراد نے کوائف جمع کرادئیے

8 Apr, 2020 | 12:53 PM

ریحان گل: انصاف امداد ایپ کےذریعے مالی امداد کےفارم جمع کرانےکی مدت ختم، 20لاکھ لوگوں نےایپ ڈاون لوڈ کی، ڈیڑھ کروڑ لوگوں نےاپنےکوائف جمع کرائے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق طبقہ کیلئے  انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا، شہریوں کو اپنی رجسٹریشن کے لیے  انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور8070 پر اپنے کوائف میسج کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد انہیں بذریعہ موبائل کیش 4000 روپے ماہانہ مالی  امداد فراہم کی جائےگی۔
 گزشتہ رات ایپ کےذریعے فارم جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے. ڈیٹا کے مطابق 20 لاکھ لوگوں نےایپ ڈاون لوڈ کی جس کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ کوائف جمع کرائےگئےہیں.

ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے کوائف کی ڈیجیٹل اور مینیوئل سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نادرا اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت متعلقہ محکموں کےڈیٹا بیس میں پہلے سے رجسٹرڈ افراد کا ریکارڈ وہیں سےتصدیق کیا جائےگا جبکہ جن افراد کاڈیٹا بیس میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہو گا , ان کی مینوئل تصدیق ضلعی انتظامیہ یا پٹواریوں سے کرائی جائے گی۔جن کا ماہانہ یوٹیلیٹی خرچہ دس ہزار روپے زیادہ ہوگا وہ اس امدادی پیکج کے لیے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازم اور پنشنرز کو بھی یہ امداد نہیں دی جائے گی۔

اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس امدادی پیکچ کی رقم اصل حقدار تک ہی پہنچے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہ ہو۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے مطابق جو شخص امداد کے لیے میسج کرے گا، ہم اس شخص کے ڈیٹا کو حکومتی ڈیٹا بیس اور نادرا میں ڈالیں گے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ یہ مخصوص شخص غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے۔

مزیدخبریں