(سعید احمد سعید) پی آئی اے اور پالپا کے مذاکرات کامیاب ہوگئے,ائیرپورٹ پر پروازیں شروع ہوگئیں, لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز روانہ ہو گئی،اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں14اپریل تک توسیع کی گئی ہے جبکہ سیرین ائیر اور ائیربلیو نے اندرون ملک فلائیٹ شیڈول معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب مذاکرات کے بعد لاہور ائیر پورٹ سے قومی ائیر لائنز کی پروازں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پائلٹس تمام شیڈول اور خصوصی پروازیں اڑانے کے پابند ہوں گے، پالیا اور پی ائی اے کے درمیان کامیاب معاہدہ پرپی آئی اے انتظامیہ اور وائس پریزیڈنٹ پالپا نے دستخط کیے ہیں،معاہدے میں طے پایا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی جبکہ پائلٹس قومی ائیرلائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے.
معاہدے میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے کوئی پائلٹ جہاز اڑانے کے لئے راضی نہیں تو اسے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا، واضح رہے کہ پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے پائلٹس کو خط لکھا تھا کہ فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا لہذا پالپا اپنے ممبران کی سیفٹی پر کوئی لاپرواہی نہیں کرے گی, وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم کریو کر کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا تھا.
دوسری جانب گزشتہ روزاندرون ملک پروازوں پر پابندی 11اپریل سے بڑھا کر 14اپریل تک کر دی گئی ہے,ائیربلیو کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز نے تمام سٹیشنز اور سیلز مینجرز کو مطلع کردیا ہے۔سیلز مینجرز کو ٹکٹوں کی بکنگ سے بھی روک دیا گیاہے,سیرین ائیر نے 14اپریل تک اندرون ملک فلائٹ شیڈول معطل کر دیاہے جبکہ اسلام آباد سے سکردو دو طرفہ فلائٹ آپریشن بحال رہے گا.